امریکہ غریب ممالک کو ویکسین عطیہ کرے گا

   

واشنگٹن : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں امریکی حکومت اس مرض کے خلاف ویکسین کی پانچ سو ملین خوراکیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو غریب ممالک کو عطیہ کی جائیں گی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق وائٹ ہاؤس اور جرمن امریکی دوا ساز اداروں فائزر اور بائیو این ٹیک نے اس سلسلے میں ایک دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق سرکاری طور پر امریکہ کے ان ارادوں کا اعلان صدر جو بائیڈن انگلینڈ میںشروع ہونے والی تین روزہ جی سیون سمٹ میں کریں گے۔