امریکہ میں ایک غالب قسم بن سکتا ہے اومیکران

,

   

اومیکران قومی سطح پر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور یہ کم ازکم امریکہ کی 48سیٹوں میں پایاگیاہے
واشنگٹن۔ اومیکران امریکہ میں ایک غالب قسم بن سکتا ہے کیونکہ لوگ چھٹیوں کے لئے سفر کررہے ہیں او راکٹھا ہورہے ہیں۔

امریکہ مرکز برائے انسداد وقابو وبائی امراض (سی ڈی سی) کے تازہ ترین ماڈل تخمینہ کے بموجب ڈسمبر11کے ہفتہ کے اختتام تک مجموعی وبائی معاملات 12.6فیصد سے 18ڈسمبر ہفتہ کے اخر تک 73.2فیصد کا اومیکران کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ہفتہ کے ابتداء میں اومیکران کے جملہ معاملات کی تعداد 0.7فیصد تھی۔اومیکران قومی سطح پر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور یہ کم ازکم امریکہ کی 48سیٹوں میں پایاگیاہے‘ اس وقت یکم ڈسمبر کے روز کیلی فورنیا میں ملک کا پہلا معاملہ درج کیاگیاتھا۔

تیز ی کے ساتھ پھیلنے کے علاوہ مدافعتی نظام سے مقابلہ کی امکانی قابلیت والی اومیکران قسم ملک بھر کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

تاہم ماہرین کاکہنا ہے کہ ابتدائی اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ نئی قسم اور شدید علامتیں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہہ بن رہے ہیں۔ کویڈ کے معاملات‘ اموات اور اسپتالوں میں بھرتی امریکہ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے جس کی وجہہ سے اسپورٹس اور راست تقاریب کے بشمول بڑے پروگراموں کی منسوخی کایہ سبب بن رہی ہے۔

بعض کالجوں نے ان لائن کلاسیس او رامتحانات کی شروعات کی ہے تاکہ باقی کے سمیسٹر کی تیاری طلبہ گھروں سے کریں۔سی ڈی سی کی تفصیلات دیکھاتی ہیں کہ ملک میں پچھلے ہفتہ کے مقابلہ دس فیصد اضافہ کے ساتھ اوسط130,000یومیہ نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

فی الحال مذکورہ امریکہ میں ہر روز 7800نئی اسپتال میں بھرتیاں ہوئی ہیں جو پچھلے ہفتہ کے مقابلہ 4.4فیصد کا اضافہ ہے۔

اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن نیو یارک اسٹیٹ میں کویڈ19وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 22,000سے زائد درج ہوئی ہے کہ۔ جانچ مراکز پر لوگ طویل قطاروں میں کھڑے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم وباء کے معاملات میں اضافہ نے چھٹیوں پر پرواز کرنے سے لوگوں کو روکا نہیں ہے۔

مذکورہ یو ایس ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ڈی ایس اے) نے مسلسل چوتھے دن بھی دو ملین مسافرین کو اسکرین کیاہے۔ مذکورہ ٹی ایس اے کو توقع ہے کہ 23ڈسمبرسے 3جنوری کے درمیان 21ملین امریکی سفر کریں گے۔

ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ مذکورہ امریکہ تھینکس گیونگ سے قبل کے ایام میں کرسمس کی جانب ڈرامائی مختلف انداز میں گامزن ہے۔

طبی ماہرین نے لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ سفر کرنے او ربڑے ہجوم کی طرف جانے سے قبل جانچ کرالیں‘ ٹیکہ لگائیں او ربوسٹر شاٹس لیں‘ انڈور عوامی مقامات پر ماسک لگائیں سماجی دوری کو برقرار رکھیں تاکہ پھیلاؤ میں سستی پیدا کی جاسکے۔