امریکہ میں تلگو طالب علم کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد 6 اپریل ( سیاست نیوز ) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ہندوستانی ( تلگو ) طالب علم کی مشتبہ حالت میں موث ہوگئی ہے ۔ نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے یہ اطلاع دی ۔ تاہم ابھی تک اس کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ قونصل خانہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ جی اوما ستیہ سائی کی موت پر اسے افسوس ہے ۔ یہ ہندوستانی طالب علم کلیو لینڈ اوہائیو میںمقیم تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قونصل خانہ بھی ارکان خاندان سے ربط میں ہے ۔ افراد خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ نعش کو جلد از جلد ہندوستان منتقل کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ۔