امریکہ میں حیدرآباد ی نوجوان کا قتل

   

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے ایک نوجوان کو امریکہ میں چاقو گھونپ کر ہلاک کردیاگیا۔چنچل گوڑہ علاقہ کے رہنے والے 37سالہ محمد عارف محی الدین جو امریکہ کے جارجیا میں رہتے تھے کو دو دن پہلے نامعلوم افراد نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔وہ جارجیا میں گراسری کی دکان چلاتے تھے ۔عارف گذشتہ دس سال سے امریکہ میں تھے اور دس ماہ پہلے ہی حیدرآباد آئے تھے ۔عارف کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر سے ان کی دو دن پہلے فون پر بات ہوئی۔اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے بعد بات کریں گے تاہم انہوں نے کال نہیں کیا۔جب باربار فون کرنے کے باوجود بھی ان سے رابطہ نہیں ہوسکا تو انہوں نے اپنی رشتہ دارکو فون کیا جنہوں نے عارف کے دوستوں سے رابطہ کیا اور پولیس سے بھی اس تعلق سے معلومات حاصل کیں جس کے بعد پولیس سے ان کو پتہ چلا کہ عارف کو ہلاک کردیاگیا ہے ۔عارف کی اہلیہ اور سسر خواجہ معزالدین نے ہندوستانی سفارت خانہ اور وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مداخلت کرے اور عارف کی تدفین میں شرکت کے لئے ایمرجنسی ویزا کا انتظام کرے ۔خواجہ معز الدین نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی ایمرجنسی ویزا کے لئے درخواست داخل کی ہے تاہم اس کا کوئی مناسب جواب نہیں آیا۔