امریکہ میں سر میں دھنسے ہوئے چاقو کے ساتھ بڑے آرام سے سڑکوں پر گھومتا ہوا شخص۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ 36سالہ پیریز حیرت زدہ راہ گیروں سے بڑے آرام سے بات کرتے ہوئے ایمبولنس کی طرف چلتا گیا۔

واشنگٹن۔ہارلیم میں جھڑپ کے دوران منگل کے روزایک شخص کے کھونپڑی میں چاقو گھونپ دیاگیاتھا۔

انسٹاگرام پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہونے والے ویڈیو کے مطابق رابرٹ پیریز سر میں دھنسے چاقو سے بے خبر تھا جس نے اس کو لہو لہان کردیاتھا

https://www.instagram.com/p/CByTly_nbun/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سناگیاکہ ”کیاجنونیت ہے‘ اس کے سر میں چاقو گھونپا گیاتھا“۔ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ مذکورہ 36سالہ پیریز حیرت زدہ راہ گیروں سے بڑے آرام سے بات کرتے ہوئے ایمبولنس کی طرف چلتا گیا۔وہ خون میں لت پت اپنی بنیان اور سر میں دھنسے ہوئے چاقو سے بے پرواہ دیکھائی دے رہا ہے۔ ایک عینی شاہد نے کہاکہ ”اس کو چاقو کا احساس بھی نہیں ہورہا ہے ایسا لگ رہاتھا“۔

مذکورہ عینی شاہد نے اپنی شناخت بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ”وہ شخص ایمبولنس میں جانے سے انکار کررہاتھا۔ میں اس کو دیکھ کر صدمہ میں آگیاتھا“۔

حملہ کا عینی شاہد ایک سکیورٹی گارڈ نے کہاکہ ”وہ کسی خطرناک فلم کا وہ منظر لگ رہاتھا“۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ وواقعہ دوپہر کے وقت ایسٹ 125ویں اسٹریٹ اور لاکسنگٹن ایونیو ایسٹ ہارلیم میں پیش آیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ چاقو کھوپڑی کے اندر گہرائی تک نہیں گیاتھا۔ ہارلیم اسپتال میں پیرز کی حالت کافی بہتر ہے۔

چاقو مارنے سے قبل کے واقعات کو عینی شاہدین کے گھریلو جھگڑا قراردیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پیرز نے مبینہ طور پر اپنی ایک ساتھی عورت کو لاٹھی سے پیٹا تھا جس کے جواب میں اس نے چاقو سے پیرز پر حملہ کردیاتھا۔

تاہم نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ مذکورہ متاثرہ شخص اور 34سالہ عورت ایک دوسرے شخص کے خلاف تنازعہ میں اسی مقام پر تھا۔

مذکورہ دوسرے شخص نے مبینہ طور پر عورت کو اپنا نشانہ بنانے سے قبل پیرز کے سرپر چاقو سے وار کیااور موقع سے فرار ہوگیاتھا۔

مذکورہ فزیکشن کا کہنا ہے کہ ”دونوں منشیات کا استعمال کرنے والے ہیں“۔ فوری طور پر کسی نہ تو گرفتاری عمل میں ائی ہے او رنہ ہی کوئی دفعات عائد کئے گئے ہیں۔