امریکہ میں لاپتہ حیدرآبادی طالبعلم کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) امریکہ میں اغوا حیدرآبادی نوجوان محمد عبدال عرفات کی نعش دستیاب ہوگئی۔ امریکی حکام کی جانب سے اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ نیویارک میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے منگل کے دن ایکس کے ذریعہ اطلاع دی۔ سفارتخانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند دنوں سے عرفات کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران ان کی موت کی اطلاع منظر عام پر آئی تاہم عبدل عرفات کی کسی طرح موت واقع ہوگئی تھی تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ سفارتخانہ نے نوجوان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ پولیس حکام سے رابطہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد عبدال عرفات کا مارچ کے مہینے میں اغواء کرلیا گیا تھا اور افراد خاندان سے 1200 ڈالرس تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دن سے عرفات کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ پولیس کی جانب سے مسلسل تلاش جاری تھی۔ 25 سالہ محمد عبدال عرفات مئی 2023 میں اوہائیو کی کلیولینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹکنالوجی میں ماسٹر کے لئے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ناچارم سے تعلق رکھنے والے محمد عبدا ل عرفات کی موت کی اطلاع پر گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا
ع