امریکہ میں چھوٹا طیارہ حادثہ کاشکار،2 افراد ہلاک

   

نیوریاک : امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق پیش آنے والے حادثے میں2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 انجن پر مشتمل جہاز میںآگ لگ گئی جس کی وجہ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اورکئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔