امریکہ میں کرونا وائرس۔اموات کا نشانہ 150,000سے آگے

,

   

واشنگٹن۔مقامی وقت کے مطابق چہارشنبہ کے روز امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہہ سے مرنے والوں کی تعداد 1,50,000تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4.4ملین کے قریب معاملات درج کئے گئے ہیں۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کی تازہ تفصیلات کے مطابق ملک میں درج کرونا وائرس سے متاثرہونے والوں کی جملہ تعداد4,401,599ہے وہیں اموات بڑھ کر150,159تک پہنچ گئے ہیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے معاملات
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے معاملات16849365تک پہنچ گئے ہیں جبکہ662,738 اموات در ج کئے گئے ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق29فبروری کے روز امریکہ میں پہلی موت کی خبر ملی تھی۔

مذکورہ ملک میں 54ایام میں 50,000اپریل23اور 34دنوں بعد مئی27کے روز ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے تھے۔

اگلے سنگ میل طئے کرنے کے لئے اس نے مزید63دن لئے جس کے بعد کرونا وائرس ہلاک ہونے والوں کی امریکہ میں تعداد 150,000تک پہنچ گئی ہے