امریکہ میں کساد بازاری کا خدشہ

   

واشنگٹن : عالمی معیشت پر بے یقینی کے بادل چھا رہے ہیں کیونکہ امریکی معیشت مسلسل دوسری سہ ماہی میں سکڑی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اسے اقتصادی کساد بازاری تصور کیا جاتا ہے تاہم امریکہ اس کا حتمی اعلان کرنے کے لیے اضافی ڈیٹا پر انحصار کرے گا۔امریکی معیشت کے سکڑنے کی شرح، جولائی تک کی سہ ماہی میں 0.9 فیصد رہی ہے اور اب معاشی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسی دوران اشیائے خور و نوش، پیٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سنہ 1981 کے بعد سے اب تک کا تیز ترین اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔چونکہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور اس کی کرنسی کو عالمی ریزرو کرنسی کی حیثیت حاصل ہے اس لیے اس کی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات دنیا کی دوسری معیشتوں میں بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔