امریکہ نے ٹک ٹاک‘ وی چیٹ پر سے امتناع ہٹایا۔ بیڈن نے انفارمیشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نئے احکامات پر دستخط کی

,

   

چین کے 59ملٹری اور نگران کا راداروں پر امتناع عائد کیا


واشنگٹن ڈی سی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے دور میں چین کے ایپس ٹاک ٹاک اوروی چیاٹ پر عائد امتناع کو برخواست کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کی اورامریکی انفارمیشن ٹکنالوجی اور کمیونکشن سپلائی چین کو خطرات سے بچانے کے لئے اس کے بجائے ایک اور ای او پر بھی دستخط کی ہے جس میں چین والے شامل ہیں۔

احکامات میں کہاگیاہے کہ ”آج صدر بائیڈ نے ای او 13873بتاریخ15مئی 2019پر دستخط کی ہے تاکہ ای او میں معلنہ جاری قومی ایمرجنسی پر عمل کرسکیں جسکی وجہہ سے امریکہ کے انفارمیشن اور کمیونکشن ٹکنالوجی خدمات (ائی سی ٹی ایس) کی سپلائی زنجیر کو درپیش خطرات کے سبب یہ کام کیاگیاہے“۔

اس میں مزید کہاگیاہے کہ ”ٹک ٹاک او روی چاٹ اور معاشی ٹکنالوجی سافٹ ویر ایپس اور کمیونکشن کوروکنے کے مقصد سے لائے گئے تین ای اوز ہٹاکر اس کی جگہ دوسری ای اوز صدر بائیڈن نے دستخط کئے ہیں‘ان میں سے دو قانونی چارہ جوئی کے تابع ہیں“۔

سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ کے 2020میں لئے گئے سلسلہ وار ا ی اوز کے خلاف یہ احکامات ہیں جس کے ذریعہ امریکی ایپ اسٹور سے مخصوص چینی ایپس کو کو روک دیاتھااور انہیں امریکہ میں روکنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

بائیڈن انتظامیہ نے اس سے قبل چین کے 59ملٹری اور نگران کا راداروں پر امتناع عائد کیا تاکہ وہ امریکی سرمایہ کاروں یا سرمایہ کاری تک رسائی نہ کرسکیں اور نومبر میں صدراتی احکامات کے ذریعہ جن 44چینی اداروں کو ٹرمپ کی جانب سے نشانہ بنایاگیاتھا اس اصل فہرست میں توسیع کردی گئی ہے۔

وائٹ ہاوز نے منگل کے روز یہ کہاتھا کہ وہ کسح بھی ”غیر منصفانہ غیر ملکی مسابقت“سے مقابلہ کرے گا جو امریکی سپلائی زنجیر کو نقصان پہنچاتا ہے‘ چین کا حوالہ دے کر کہاکہ خطرات میں سے ہے جس کو دیکھانا ہے۔

اس کے علاوہ چین سے مقابلے کے لئے امریکی ٹیکس اداروں کو فروغ دینے کے لئے سینٹ نے منگل کے روز200بلین امریکی ڈالر کی منظوری کو ووٹ دیاہے‘ جو امریکہ کے ایک ”خیالی“ دشمن کے طور پر بیچنگ کو تسلیم کرنے اس ردعمل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔