امریکہ نے کورونا کا ویکسین ایجاد کرلیا

,

   

نیویارک ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے عوام پریشان ہے اور اس وائرس کی وجہ سیلاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں کی تعداد میں مریض دم توڑ رہے ہیں اور ہرکوئی ان ممالک کی طرف امید کی نظروں سے دیکھ رہاہے کہ کب کون اس بات کا اعلان کرجائے کہ اس نے اس وبائی اور مہلک مرض کی دوا تیار کرلی ہے۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے کیلئے دوا اور ویکسین تیار کرنے کیلئے کئی ممالک کے سائنسداں اور ڈاکٹرس لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ اس درمیان امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک ایسا ویکسین تیار کر لیا ہے جس سے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مضبوطی کے ساتھ روکا جاسکے۔ یونیورسٹی آف پٹس برگ اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ باقی ممالک کے مقابلے میں انھوں نے بہت جلد کووڈ۔19 یعنی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جو ویکسین تیار کی ہے اس کے لیے انھوں نے سارس (ایس اے آر ایس) اور مرس (ایم ای آر ایس) کے کورونا وائرس کو بنیاد بنایا تھا۔