امریکہ ویٹو کے استعمال کی وضاحت کرے: اقوام متحدہ

   

نیویارک:اقوام متحدہ کے ترجمان نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹوکرنے والے ملک امریکہ سے ویٹو کے استعمال کی وضاحت طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی الجزائر کی مسودہ قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد اسے ‘‘ویٹو کے استعمال کی وضاحت کرنی چاہیے۔الجزائر کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرارداد غزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست، شہریوں کے خلاف ہر قسم کے حملوں کی مذمت اور جبری نقل مکانی کی مخالفت کیلئے رائے دہی کی گئی۔15 رکنی اقوام متحدہ کی کونسل میں امریکہ کی طرف سے ویٹو کردہ مسودہ قرار داد کے لیے برطانیہ نے ‘‘غیر جانبدارجبکہ 13 ممالک نے مثبت میں ووٹ ڈالا ہے۔