واشنگٹن: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ امریکہ ’بالکل‘ پہلی خاتون صدر کو منتخب کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ’تھکی‘ ہوئی قوم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز چاہتی ہیں۔امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک این بی سی سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ لوگ ڈونالد ٹرمپ اور ان کے نقطہ نظر سے تھک چکے ہیں کیونکہ سب کچھ ان کے اپنے بارے میں ہی ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا امریکہ پہلی خاتون صدر کو منتخب کرنے کے لیے تیار ہے، کملا ہیرس کا کہنا تھا ’بالکل‘ اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار ہونا نئے دور کا آغاز ہے۔