امریکہ کا ہزاروں فوجی دوبارہ افغانستان بھیجنے کا اعلان

   

واشنگٹن: امریکہ نے 3000 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے کہا کہ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے، پہلے مرحلے میں تین انفینٹری بٹالینز کو بھیجا جائے گا۔ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنے سفارتی عملے کے بحفاظت اںخلا کیلئے 3000 فوجی بھیج رہا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نیڈ پرائس نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں فوجی بھیجنے کا مقصد اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ان کی بحفاظت واپس کو یقینی بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج وہاں ری لوکیشن آپریشن میں مدد فراہم کرینگے تاہم جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ حامد کرزئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کھلا رہے گا ۔
اور اس ہوائی اڈہ سے کمرشل پروازوں لینڈنگ اور ٹیک آف جاری رہے گی۔