امریکہ کو ایران کا احترام کرنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف، امریکہ اپنی شہرت کھوچکا: ایرانی نیوکلیائی کمیٹی سربراہ ابراہیم رضائی۔

,

   

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی دباؤ کے آگے ہرگز نہیں جھکے گا۔ اگر امریکہ ان کے ساتھ بات چیت کرناچاہتا ہے تو واشنگٹن کو تہران کیلئے احترام کا اظہار کرنا ہوگا۔ جواد ظریف نے یہ بات ایرانی سرکاری ٹی و ی پر پیش ہونے والے ایک پروگرام میں کہی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنو ں سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشید گی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 2015

ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے نیو کلیائی معاہدہ سے امریکی علیحدگی کو رواں برس مئی میں ایک سال پورا ہوچکا ہے۔ مذکورہ معاہدہ کے مقابل ایران پر عائد بین الاقوامی مالیاتی پابندیاں اٹھالی گئی تھیں۔ دوسری جانب ایران کے خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور کلیائی کمیٹی کے چیر مین محمد ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکی کبھی مذاکرات کے لئے قابل اعتبار نہیں رہے ہیں اور نہ و ہ مستقبل میں ایسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیاں امریکی حکام کی مایوسی اورتشویش کی مظہر ہیں۔ انہوں نے ایرام کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی بین الاقوامی شہرت کھوچکا ہے اور امریکی حکومت کے حکام بھی اپنی قدر کھو چکے ہیں۔

ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف تدبیریں ناکا م ہوتی جارہی ہیں۔