امریکہ کی تحدیدات پر ایران کا امریکی افراد کے خلاف مقدمہ

   

تہران ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران امریکہ کے شہریوں کے خلاف جو امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد تحدیدات میں ملوث ہیں، مقدمہ چلانے کی تیاری کررہا ہے۔ صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ صدارتی قانونی امور دفتر کے علاوہ محکمہ انصاف اور امورخارجہ کے وزراء کو مقدمہ چلانے کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔ وہ ان تمام امریکی شہریوں کے خلاف مقدمے درج کروائیں گے جنہیں ایران پر عائد تحدیدات میں ملوث قرار دیا جائے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ایران نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حسن روحانی نے تحدیدات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانیت سوز جرم قرار دیا جس سے ایرانی عوام متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو جاننا چاہئے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف کیا کیا ہے۔ یہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف نہیں بلکہ یہ ایرانی عوام کے خلاف اقدام ہے۔