امریکہ کی سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہاکہ فوجی ذرائع سے سعودی عرب سے مستقل رابطے میں ہیں، خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملیکی وارننگ دی گئی ہے۔