امریکہ: ہالووین پارٹی میں ایک طالب علم ہلاک

   

نیویارک : امریکی ریاست کینساس میں گزشتہ شب ہالووین پارٹی منعقد ہونے والے بنگلہ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک طالب علم ہلاک اور 6 طلبا زخمی ہو گئے۔پولیس چیف نے بتایا ہے کہ ہالووین کے موقع پر ایک بنگلہ میں تقریباً 100 مہمانوں کے شریک ہونے والی پارٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک 17 سالہ لڑکا زیادہ خون کے بہنے سے موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ ہائی اسکول کے 6 طالب علم جن کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔