امریکی انخلاء کے درمیان کابل ائیرپورٹ کے قریب پڑوسی میں راکٹوں کاحملہ

,

   

کابل۔ کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے پڑوس کے ایک علاقے میں پیرکے روز راکٹوں کا حملہ کیاگیا جہاں پر افغانستان سے امریکی افواج کاانخلاء چل رہاتھا۔ فوری طور پر اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ یہ راکٹ کس نے داغہ ہے۔

عینی شاہدین نے کہاکہ کابل کے پڑوسی علاقے سلیم کاروان میں پیر کے روز راکٹوں سے حملہ کیاگیاتھا۔ دھماکے کے فوری بعد گولیاں بھی چلائیں گئیں مگر یہ واضح نہیں ہوا کہ گولیاں کس نے چلائی ہیں۔ انتقامی کاروائی کے خوف سے ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس نے تین دھماکوں کی آوازیں سنیں اورآسمان میں آگ کے شعلوں کوچمکتے ہوئے دیکھا۔

مذکورہ عینی شاہد نے کہاکہ دھماکوں کے بعد لوگوں کو بھاگتے دیکھا گیا۔تبصرے کے لئے فوری طور پر امریکہ عہدیداروں نے کوئی ردعمل پیش نہیں کیاہے۔

راکٹ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر انخلاء کی کاروائیوں کو امریکی ملٹری کارگو جہازوں نے بدستور جاری رکھا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے بتایاکہ فوج کی جانب سے کابل ائیرپورٹ پر انخلاء کی جاری کارائیوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے اتوار کے روز ایک امریکی ڈرون حملے میں افغانستان داعش کے متعدد خود کش بمباروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو اڑادیاہے۔

ایک افیسر نے بتایا کہ اس حملے میں تین بچے مارے گئے ہیں۔ افغانستان سے منگل کے روز امریکہ نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔