امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند کی گرل فرینڈ کوویڈ۔19سے متاثر

,

   

واشنگٹن: امریکہ سب سے زیادہ کورو وائرس (کوویڈ۔19) سے متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کی گرل فرینڈ کمبرلی گلفوئل کوویڈ۔19 سے مثبت پائی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ٹرمپ کے فینانس کمیٹی کے چیف اسٹاف سرجیو گور نے بتایا کہ کمبرلی گلفوئل کو علیحدہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا دوبارہ ٹسٹ کیا جائے گا کیونکہ ان میں کوویڈ۔19 کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہورہی ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ فی الحال ان کی صحت بالکل بہتر ہے اور انہوں نے عوامی تقریبات منسوخ کردئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمبرلی، انتخابی مہم کے سلسلہ میں ماؤنٹ رشمور گئی تھیں جہاں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے خطاب کیا تھا۔ کمبرلی صدر امریکہ کے رابطہ میں نہیں آئی اور نہ ہی انہوں نے صدر امریکہ کے خصوصی ہوائی جہاز میں سفر کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کمبرلی گلفوئیل اور جونیئر ٹرمپ پچھلے دنوں ہمپٹنس کے پرہجوم علاقہ میں بغیر ماسک کے دیکھے گئے تھے۔ ڈونالڈٹرمپ جونیئر کا بھی کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ فی الحال وہ بھی احتیاطی طورپر عوامی تقریبات کو منسوخ کردئے ہیں۔