امریکی فوجی کابل پہنچنا شروع

   

واشنگٹن ؍ کابل ۔ طالبان جنگجوؤں کی طرف سے افغان دارالحکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی اطلاعات کے بیچ کابل سے امریکی سفارت کاروں اور دیگر امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے امریکی فوجی کابل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے افغان دارالحکومت کابل سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے تین ہزار میرینز کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہیکہ اس سلسلے میں دو میرین بٹالینز اور ایک انفینٹری بٹالین اتوار تک کابل پہنچے جائیں گی، جب کہ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ میرینز کابل پہنچ بھی گئے ہیں۔ پنٹاگان کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے فورٹ براگ سے ایک انفینٹری حربی ٹیم کویت جا رہی ہے، جو وہاں سے کابل پہنچنے گی اور سریع الحرکت دستے کے بہ طور کام کرے گی۔