امریکی نائب صدر کملا ہیراس نے رمضان کے موقع پر مسلمانوں کو دی مبارکباد

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ کی نائب صدر کملا ہیراس نے منگل کے روز ملک اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر ایک ویڈیو پیغام میں انہیں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ”ڈاف اور میں مقدس ماہ رمضان کا اہتمام کرنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد او رنیک تمنائیں پیش کرنا چاہتے ہیں“۔

مسلمانوں کی تعریف کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”دنیا بھر میں مسلمان خاندان ضرورت مندوں کی مدد میں وقت گذار رہے ہیں اور ایمان کی دولت کی عکاسی میں وقت گذار رہے ہیں“

رمضان کے معمولات کے مطابق بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ”محبت اور ایثار کے ساتھ کمیونٹی کا لذیذ کھانوں کے ساتھ افطاری کے لئے جمع ہونا۔ پچھلے سال کی طرح اس رمضان میں بھی ان لائن افطار اور ان لائن عبادات کے ساتھ انفرادیت کا احساس ہے۔

مگر اگلے سال صدر جو بائیڈن پھر ایک رمضان کریم کے اختتام پر عید کی خوشیوں کا جشن منانے کے مقصد سے وائٹ ہاوز کے دورازے کھولنے کے لئے بے چین ہیں“۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیشتر ممالک پچھلے سال کویڈ19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے افطار او رسحری کے دوران لوگوں کے جمع ہونے پر تحدیدات عائد کردئے تھے۔

ایسی امید کی جارہی ہے کہ اگلے سال حالات معمول پر اجائیں گے‘ کیونکہ اس وقت تک زیادہ تر لوگ کویڈ ٹیکہ حاصل کرلئے ہوں گے۔ ہندوستان میں چہارشنبہ کے روز سے ہی رمضان کا آغازہو اہے۔

حالانکہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے‘ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کویڈ19تحدیدات کو سختی کے ساتھ نافد کیاگیاہے۔ مساجد میں کویڈپروٹوکال پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔

مصلیوں سے کہاجارہا ہے کہ گھر سے وضو کرکے اور اپنے جائے نماز ساتھ لے کر مساجد ائیں۔