امریکی وزیر خارجہ کی شاہ سلمان سے ملاقات

,

   

ایران سے لاحق خطرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

ریاض ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ریاض میں ہوئی اس ملاقات میں ایران سے لاحق مبینہ خطرات اور دیگر امور پر توجہ مرکوز رہی۔ سعودی شاہ سے ملاقات کے بعد پومپیو سعودی سرزمین پر قائم پرنس سلطان ایئر بیس کا دورہ کیا ، جہاں قریب ڈھائی ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اپنے دورے پر امریکی وزیر خارجہ نے خواتین کے تجارتی وفد سے بھی ملاقات کی۔ امریکہ اور سعودی عرب اتحادی ممالک ہیں۔ پومپیو نے انسانی حقوق اور سعودی ۔ امریکی دوہری شہریت کے مسئلہ پر بھی سعودی قیادت سے بات چیت کی۔ امریکی سعودیوں کو گذشتہ گرما میں سعودی عرب بھیجا گیا تھا جو ٹرمپ انتظامیہ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکی صدر کے تہران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری اور ایران پر تحدیدات عائد کرنے کے بعد سعودی عرب نے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور امریکہ نے گذشتہ گرما میں سعودی عرب کی آئیل تنصیبات پر حملہ کا ایران پر الزام عائد کیا تھا۔