امریکی پائلٹ کے ایرانی ڈرونزسے متعلق انکشاف سے کھلبلی

   

واشنگٹن : 24جون ( یو این آئی ) ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے ایف- 15 کے فائٹر پائلٹ کے ایرانی ڈرونز سے متعلق اہم انکشاف نے کھلبلی مچا دی۔امریکہ کا ایف- 15 طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اپریل میں گر کر تباہ ہوا تھا ، طیارے کے دونوں پائلٹوں نے ’’ایجیکٹ‘‘ کیا تھا ، جنہیں بعد میں امریکی فوج نے اسپیشل آپریشن کر کے ریسکیو کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے ایف- 15 کے فائٹر پائلٹ نے اہم انکشاف کرتے ہوئیکہا ہے کہ نشانہ بننے سے پہلے دیکھا بہت سارے ایرانی ڈرونز نے ’’جیلی فش‘‘ کی فارمیشن بنائی ہوئی ہے ، جیسے فضا میں ’’ڈرونز کی بارودی سرنگ‘‘ تھی۔فائٹر پائلٹ نے بتایا کہ ایک بڑا ڈرون اوپر اور لاتعداد چھوٹے ڈرونز اس کی ٹانگوں کی طرح اڑ رہے تھے۔پائلٹ کے بیان سے امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر پائلٹ سچا ہے تو یہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں میں اعلیٰ جدت کا ثبوت ہے۔ ماہرین کے خیال میں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی میں چین اور روس کی معاونت حاصل ہے۔