امن کمیٹی کی جانب سے جلسہ ’عید ملاپ‘

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( راست ) امن کمیٹی حیدرآباد۔ ہیومن رائیٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے کل 3 بجے دن دفتر کمشنر پولیس واقع بشیر باغ میں کمشنر پولیس کے اجلاس میں جلسہ عید ملاپ منعقد ہوا۔ صدر نشین امن کمیٹی محمد اسمعیل الرب انصاری نے بتایا کہ اس جلسہ ’ عید ملاپ میں بڑی تعداد میں ہندو ، مسلم مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر پولیس حیدرآباد کوعطر پیش کیا گیا اور بہ کثرت ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر جناب اردو انصاری نے کہا کہ روزہ نفس سے جنگ ہے روزہ دار اپنی خواہشات کو مار کر اللہ کی راہ میں روزہ رکھتے ہیں اور تمام برائیوںسے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد کو ایک فرض شناس ، سیکولر عہدیدار اور غریبوں کے ہمدرد قرار دیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے فرداً فرداً سب سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کو امن کا گہوارہ قرار دیا۔ اس موقع پر محترمہ عرشیہ ناہیدہ، مہاجر انصاری ایڈوکیٹ، محترمہ حنا، مسرز مشرا گیتا پروپرائٹر نوجن اناتھ آشرم، محمد مسعود علی ، ساجد بن عبدالعزیز، سید اظہر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔