امیت شاہ کادورہ۔ جموں‘ راجوری کے کچھ حصوں میں انٹرنٹ خدمات معطل

,

   

منگل کی شام 7بجے تک یہ مسدودی برقرار رہے گی
سری نگر۔ جموں کشمیر کے اضلاع راجوری اور جموں کے کچھ حصوں میں منگل کے روزانٹرنٹ خدمات پر روک لگادی گئی ہے۔ جموں کشمیر ایڈمنسٹریشن کے ایک سرکاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اس ڈر سے کہ ”ملک دشمن عناصر کی جابن سے غلط استعمال‘ جو امن عامہ کی خرابی کا سب بن سکتا ہے“ انٹرنٹ خدمات کو عارضی طور پر بند کردیاگیاہے۔

منگل کی شام 7بجے تک یہ مسدودی برقرار رہے گی۔ایک ایسے وقت میں یہ کاروائی کی گئی ہے جب اس علاقے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کادورہ ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آ ف پولیس(اے ڈی جی پی) جموں مکیش سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ جموں کشمیر حکومت نے موبائیل انٹرنٹ خدمات کی مسدودی کا اعلان کیاہے۔

جموں کشمیر حکومت کے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں لکھا ہے کہ ”جبکہ ای ڈی جی پی‘ جموں زون‘ جموں ٹیلی کام سروسیس (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی)رولز 2017کے عارضی معطلی کے تحت مجازافسر ہونے کے ناطے ٹیلی کام سرویس پرائڈر(ٹی ایس پیز)انٹرنٹ سروسزپروائیڈر(ائی ایس پیز)کو ہدایت جاری کی ہیں۔

ضلع جموں میں موبائیل ڈیٹا(2G‘3G‘4G)ضلع راجوری میں 03-10-2022(17گھنٹے) سے 04-10-2022(19گھنٹوں) تک معطل رہیں گے“۔اکٹوبر5روز شاہ جموں کشمیر میں سری نگر راج بھون پر سکیورٹی کے حالات کا جائزہ پر مشتمل ایک میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

ایل جی سنہا فوج کے اعلی حکام‘ نیم فوجی دستے‘ ریاستی پولیس اور سیول ایڈمنسٹریشن اس اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ درایں اثناء ڈائرکٹر جنرل (محابس) ہیمنت کے لوہیا پراسرار حالت میں جموں کے اندر پچھلے رات اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے ان کا قتل کیاگیاہے اور اس کیس میں کلیدی مشتبہ 23سالہ مقامی یاسر احمد کی تلاش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہاکہ لوہیا کے قتل کے متعلق کچھ غیرمصدقہ کہانیاں چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”تمام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ عہدیداروں کے مطابق بات کریں جو تحقیقات کی بنیاد پر ہے“۔