انار دانہ روغن جوش

   

اجزا:گوشت 1/2کلو، لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ، پیاز (پیسٹ بنالیں) 2عدد، ادرک پیسٹ 1/2چائے کا چمچہ5،لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈر 1/4چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچہ، گرم مصالحہ(کٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ، انار دانہ(کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچہ، ٹماٹو پیوری 1/2کپ،نمک حسب ذائقہ، تیل 1/2کپ۔
ترکیب:سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز کا پیسٹ ڈال کر 2-3منٹ ساتے فرائی کرکے ٹماٹو پیوری ڈال کر 2منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔ گوشت شامل کرکے تھوڑا سا بھون لیں۔لال مرچ پاؤڈر‘ادرک لہسن پیسٹ‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘نمک‘کٹا ہوا گرم مصالحہ اور کٹا ہوا انار دانہ شامل کرکے بھون لیں،حسب ضرورت پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو حسب پسند گریوی بنا کر 5منٹ دم دے دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔