انتخابی فائدہ کیلئے کے سی آر کی کسان سے بات چیت: کانگریس

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ پردیش کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک کسان کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ٹیلی فون پر بات چیت محض انتخابی فائدہ اور شخصی تشہیر کیلئے کی ہے۔ کانگریس کی ریاستی رابطہ کمیٹی کے کنوینر جی نرنجن نے کہا کہ وہ اس ضمن میں انتخابی حکام سے شکایت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اگر کوئی مسئلہ حل کیا جاتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایک ایسے وقت جب انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے تو پھر اقتدار کے بیجا استعمال کے ذریعہ یہ تشہیر کی کیوں کی گئی؟ ‘‘۔