انتخابی مداخلت کے مقدمہ کیسماعت مزید مؤخر کرنے ٹرمپ کی اپیل

   

نیویارک: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے انتخابی مداخلت کے مقدمے کی سماعت مزید مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں 2020 کے انتخابات کے نتائج بدلنے کی سازش کے الزامات میں استثنیٰ حاصل ہے۔ٹرمپ کی طرف سے ان کے وکلا نے اس سلسلے میں پیر کو عدالت میں اپیل دائر کی۔سپریم کورٹ میں چار دن قبل ٹرمپ کی 2020 میں صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد اقدامات کے باعث رواں سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ سے نام ہٹانے کی کوشش کے خلاف اپیل کی سماعت کی تھی۔ٹرمپ کے وکلا کا کہنا تھا کہ استثنیٰ کے بغیر صدارت کا وجود ختم ہو جائے گا۔ان کے یہ دلائل اب تک وفاقی عدالتوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ کا اس بارے میں ?فیصلہ اور عدالت کے عمل کرنے کی رفتار اس بات کا تعین کر سکتی ہے کہ آیا ری پبلکن صدارتی پرائمری میں سب سے زیادہ کامیاب امیدوار کے خلاف نومبر سے پہلے مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔ٹرمپ کی ری پبلکن نامزدگی کی صورت میں ان کا صدارتی الیکشن میں مقابلہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن سے ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف مقدمے پر عدالت کے کام کرنے کیلئے کوئی ٹائم ٹیبل مقرر نہیں ہے۔تاہم خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی ٹیم نے اس سال مقدمے کی سماعت پر زور دیا ہے۔