انتقال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : حیدرآباد کی ممتاز ادیبہ و نامور نقاد پروفیسر میمونہ وحید اہلیہ جناب محمد مسعود علی بنت محمد وحید الدین حسن ساکن اے سی گارڈ کا 16 جنوری کو چار بجے شام انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ ڈاکٹر میمونہ وحید سابقہ صدر شعبہ اردو ( عثمانیہ ) پرنسپال آرٹس کالج ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس جامعہ عثمانیہ کے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ آرٹس کالج کی پہلی خاتون پرنسپال تھیں ۔ ڈاکٹر میمونہ وحید ڈاکٹر محمد یوسف الدین حسن ( فرح ہاسپٹل ) جہاں نما کی ہمشیرہ تھیں ۔ نماز جنازہ میں ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی اور ڈاکٹر میمونہ وحید کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9484649206 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب سید عارف الدین ولد جناب سید عزیز الدین مرحوم کا آج بروز جمعرات بعد نمازمغرب اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ) 1:30 بجے ) مسجد حسینی، حسینی پورہ بہادر پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد حسینی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیووم بروز اتوار 20 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد حسینی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885515535 یا 9848199553 پر ربط کریں۔