حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) جناب افضل علی فاروقی عرف اکبر بھائی ولد الحاج حافظ قاسم علی فاروقی (مرحوم) چبوترہ روڈ کا مختصرسی علالت کے بعد بروز جمعہ 28 اگست صبح 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی آصف نگر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 30 اگست اتوار کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7330910847 ، 8125731049 پر ربط کریں۔
00 جناب مرزا آدم صفی اللہ بیگ کا مختصرعلالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جمعرات 27 اگست بعد ظہر جامع مسجد امیرحمزہ جہاں نما میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں تدفین میں آئی۔ فاتحہ سیوم 29 اگست ہفتہ بعد نماز عصر، جامع مسجد امیر حمزہ جہاں نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو صاحبزادہ مولوی حافظ مرزا ندیم بیگ اور مرزا فیصل بیگ اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9347574413 پر ربط کریں۔