انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 جون (راست) جناب محمد عبدالباسط صدیقی ولد جناب محمد عبدالوحید صدیقی مرحوم کا 22 جون 2022ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ عیدی بازار آر سی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر کا تکیہ انجن باؤلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7569130070 یا 9966803403 پر ربط کریں۔
00 جناب سید وحید الدین ولد سید حبیب الدین موظف کمپاونڈر، انڈین میڈیسن یونانی فارمیسی کا طویل علالت کے بعد 25 جون 2022 کو 5:30 بجے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد بغدادی فرحت نگر دبیر پورہ میں 27 جون بروز پیر کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700586242 پر ربط کریں۔
00جناب سید جہانگیر عرف چھوٹے پاشاہ ولد جناب سید اولیاء مرحوم کا 23 جون 2022 کو رات میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 26جون بعد نماز عصر مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9293111768 یا 8978703204 پر ربط کریں۔
دیہانت
حیدرآباد۔ /25 جون، ( راست ) جناب وجئے پرکاش سکسینہ ولد جناب کرن راج سکسینہ موظف گورنمنٹ ملازم و سماجی کارکن ساکن کاچی گوڑہ کا بعمر 83 سال 22 جون 2022 کو دیہانت ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701717283 یا 9032417514 پر ربط کریں۔