انتقال

   

حیدرآباد 12 ستمبر ( راست ) سابق لیکچرر ممتاز کالج الحاج سید منتجب الدین کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت موسی قادریؒ قبلہ پرانا پل میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت موسی قادری ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 13 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد حضرت موسی قادری ؒ پرانا پل میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیل فون 7780647580 اور 7396307793 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب محمد پاشاہ ولد جناب محمد خان موظف ملازم ای ایس آئی ہاسپٹل ساکن فٹ بال گراؤنڈ ملے پلی کا 9 ستمبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 ستمبر کو بعد جمعہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر مسجد شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8555804739یا 8686728299 پر ربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر محمد عبدالعلیم نائطی مرحوم کی اہلیہ محترمہ سراج فرزانہ کا 65 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ 13 ستمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین فتح دروازہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 15 ستمبر جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد نامدار خان شاہ گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7729055929 پر ربط کریں۔
لندن میں انتقال
حیدرآباد /12 ستمبر ( راست) ڈاکٹر میر محمود علی ولد ڈاکٹر میر محمد علی کا علالت کے بعد لندن کے ہاسپٹل میں 10 ستمبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد واصف علی سے فون نمبر +917893300958 پر ربط کریں ۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /12 ستمبر ( راست ) جناب سید عبدالروف عرف شہریار ولد جناب سید عبدالقدیر مرحوم کا 10 ستمبر کو یو ایس اے میں انتقال ہوگیا۔ 11 ستمبر کو نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین آریزونا یو ایس ایس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9618093320 یا 9010536005 پر ربط کریں ۔