انتقال

   


حیدرآباد 20 نومبر(راست) جناب محمد صدیق ولد جناب محمد عثمان کا گذشتہ شب دوران سفر ٹرین میں قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا۔شیرلنگ پلی کے قریب گلبرگہ شریف روانگی کے دوران نعت خواں محمد صدیق کو قلب پر حملہ کے باعث ریلوے پروٹیکشن پولیس نے پر دواخانہ منتقل کیا لیکن ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی کے جسد خاکی کو دواخانہ عثمانیہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد آج ورثاء کے حوالہ کیا گیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جہاں نما لانسرز میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 8897072762 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔فاتحہ سیوم بروز منگل 22 نومبر کو جامع مسجد جہاں نما میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔