انجلی کے ساتھ انصاف کی مانگ کے ساتھ جنتر منتر پر اے اے پی کا موم بتی مارچ

,

   

اے اے پی کا الزام ہے کہ بی جے پی اس کیس میں ملزمین کو بچارہی ہے


نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے چہارشنبہ کی رات جنتر منتر پر انجلی کے ساتھ انصاف کی مانگ کرتے ہوئے موم بتی مارچ نکالا‘ یہ وہی انجلی ہے جس کو اتوارکے ابتدائی ساعتوں میں دہلی کے مضافات میں کار سے ٹکرمارنے کے بعد 12کیلو میٹر تک گھسیٹاگیاتھا اور اسی دردناک واقعہ میں جس کی موت ہوگئی تھی۔اے اے پی کا الزام ہے کہ بی جے پی اس کیس میں ملزمین کو بچارہی ہے۔

موم بتی مارچ کی قیادت دہلی اسٹیٹ کنونیر گوپال رائے‘ رکن اسمبلی او ر ترجمان سوربھ بھردواج او ردیگر قائدین نے کی ہے۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے گوپال رائے بی جے پی پر اپنے دفتری لوگوں کو بچانے کے لئے واقعہ کی شفاف تحقیقات میں تعاون کرنے کے بجائے روکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ اتفاق کی بات یہ ہے ک ملزمین میں سے ایک مقامی بی جے پی لیڈر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

رائے نے کہاکہ ”ہمارے مانگ صرف غیرجانبداری کیساتھ تحقیقات کرائی جائے اور خاطیوں کو کڑی سزا دی جانی چاہئے۔

واقعہ کی شفاف تحقیقات میں تعاون کے بجائے بی جے پی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے‘ صرف اپنے دفتری لوگوں کو بچانے کے لئے۔دہلی پولیس مرکزی وزیرداخلہ اورلیفٹنٹ گورنر کے تحت آتی ہے‘ مگر ان کے پاس دہلی کی سکیورٹی دیکھنے کے لئے وقت ہی نہیں ہے“۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تحقیقات کو پٹری سے اترنے کی متعدد کوششیں کی بھی ہیں۔ اے اے پی لیڈر نے کہاکہ ”پہلے تو اس کیس میں تعزیری دفعات کمزور تھے۔

اب انجلی کے گھروں والوں نے بھی سامنے آکر کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی اسکوٹی پر سوار لڑکی کے بیان من گھڑت اورفرضی معلوم ہوتے ہیں۔ یہ سب تحقیقات کو پٹری سے اتارنے اور ملزمین کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں“۔