انجنی کمار دو ہفتوں کیلئے ڈی جی پی تلنگانہ مقرر

   

حیدرآباد۔/18 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس ( ڈی جی پی ) مسٹر ایم مہیندر ریڈی کی میڈیکل رخصت کوحکومت نے منظور کرتے ہوئے سینئر آئی پی ایس آفیسر ڈائرکٹر جنرل اے سی بی مسٹر انجنی کمار کو دو ہفتوں کیلئے فل ایڈیشنل چارج کے ساتھ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انجنی کمار ایک سینئر انڈین پولیس سرویس ( آئی پی ایس ) آفیسر ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔ ریاستی نظم و نسق نے 24 ڈسمبر کو 30 آئی پی ایس آفیسرس کا تبادلہ کیا تھا جس میں انجنی کمار بھی شامل ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے سربراہ پولیس ( ڈی جی پی ) کی حیثیت سے انجنی کمار کے تقرر سے متعلق حکومت نے18 فروری 2022 کو احکامات جاری کئے اور ایم مہیندر ریڈی کی رخصت کو منظور کیا گیا ہے۔