اندرون ملک پروازوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔19 اپریل(سیاست نیوز) ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے 4 مئی سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کردیاجاتا ہے تو ایسی صورت میں حکومت جی ایم آر سے خواہش کرے گی کہ وہ پروازوں کے آغاز کی اجازت نہ دے اور کسی بھی پرواز کو حیدرآباد پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہو ںنے بتایا کہ ریاستی حکومت صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس بات کا قطعی فیصلہ کرے گی کہ پروازو ںکو کب سے آنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کاابھی کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔انہو ںنے ائیر لائنس سے بھی خواہش کی کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت کے حصول تک ریاست کے لئے پروازیں شروع کرنے کے متعلق فیصلہ نہ کریں۔