انسانیت ابھی زندہ ہے

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انسانیت ابھی باقی ہے یہ تصویر اس کا ثبوت ہے ۔ ایک ضعیف شخص جس کو خود چلنا مشکل ہے وہ دوسرے فالج سے متاثرہ ضعیف شخص کو اپنی گود میں اُٹھا کر گرام پنچایت آفس پہونچایا ۔ تفصیلات کے بموجب ونپرتی منڈل چندا پور گاؤں کی گرام پنچایت آفس میں پنشن ( وظیفہ ) دینے کی اطلاع دملنے پر فالج سے متاثرہ ضعیف شخص وظیفہ کی خاطر گھر سے نکلا اور تھوڑی دور ہی چل پایا تھا کہ زمین پر گر پڑا ۔ اسی راستے سے پنشن کے لیے گذرنے والے دوسرے ضعیف شخص نے معذور شخص کو اپنی گود میں اٹھا کر گرام پنچایت کے دفتر کو پہونچایا ۔ یہ واقعہ بھی سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ مدد کرنے والے شخص نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے والوں کو ہی حقیقی خوشی نصیب ہوتی ہے ۔ اس نے جو کام کیا ہے وہ نوجوان نسل کے لیے پیغام ہے ۔ وہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہوئے کسی کے کام آنے والے بنیں ۔۔ ن