انٹرمیڈیٹ امتحانات کا جائزہ، کلکٹر کا دورہ

   

نظام آباد: ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج انٹرمیڈیٹ امتحانات سنٹر پہنچ کر امتحانات کا جائزہ لیا ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کنٹیشور میں واقع ویمنس کالج گنگاستھان میں واقع ایس آر جونیئر کالج کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ انگلش پیپر کے امتحان میں کنٹیشور ویمنس کالج میں 327 طلباء کے منجملہ 315 طلباء حاضر ہوئے ہیں 12 طلباء غیر حاضر رتھے ۔ ایس آر جونیئر کالج میں 238 کے منجملہ 324 طلباء و طالبات نے امتحان تحریرکی ۔ 14 غیر حاضر رہے ۔ اس بارے میں ضلع کلکٹر نے عہدیداروں سے تفصیلات بھی حاصل کی ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ کوویڈ قواعد کے مطابق امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے طلباء کا تھرمل اسکرین اور بخار کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ سماجی فاصلہ پر عمل آوری ، ماسک لازمی طور پر استعمال کریں اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں ۔ ان عہدیداروں کو کہا کہ طلباء کو آبی سہولتیں فراہم کریں اور میڈیکل کٹس دستیاب رکھیں ۔