انٹرمیڈیٹ میں اقلیتی طالبات کا شاندار مظاہرہ

   

ورنگل17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سری میدھا جونیر کالج پوچما میدان ورنگل کے ڈائرکٹر کمار گوڑ ،چیرمین کارتک گوڑ ،ویرنا گوڑ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ میں سری میدھا جونیر کالج کے طلبہ نے غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اپنی نمایاں شناخت قائم کی ہے۔MPC گروپ کے تیجا نے 1000 میں سے 995 نشانات حاصل کئے اورناصرہ حرمین نے BPC میں 1000 میں سے 995 نشانات حاصل کئے۔ جبکہ CEC گروپ میںثناء کوثر نے 1000 میں سے 974 نشانات حاصل کر کے ریاستی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ EAMCET طرز کے نمبروں میں بھی طلبہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ MPC گروپ میں 463، 463، 463 اور 462 جیسے اعلیٰ اسکورز درج کیے ہیں جبکہ BPC میں 433 اور CEC میں 476 نمبروں کے ساتھ طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔