انٹرمیڈیٹ میں ناکامی، ایک اور طالبہ فوت

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 29اپریل ( سیاست نیوز) راجنا سرسلہ ضلع کوند راؤ پیٹ منڈل کے موضع وٹیملا کی ایک 18سالہ طالبہ کا منڈلا لاونیا نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر رواں ماہ کی 26تاریخ کو زہریلی شئے استعمال کرتے ہوئے اقدام خودکشی کی تھی جو آج کریم نگر کے ایک دواخانہ میں زندگی اور موت کے کشمکش کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاونیا علاقہ کے ایک کستوربا کالج میں سال اول میںزیر تعلیم تھی جو مارچ کے امتحان میں شریک تھی اور مضامین باٹنی ، زوالوجی ، کیمسٹری میں ناکام ہوگئی تھی ۔ طالبہ کی موت پر موضع میں غم کا ماحول دیکھا گیا ۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی خودکشی کرنے والے طلبہ کی تعداد 26ہوگئی ہے۔