انٹرمیڈیٹ میں ناکامی پر دو طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ دو طلبہ نے خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 17 سالہ ناگیندر جو انٹر سال اول کا طالب علم تھا، اے ایس راؤ نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا، کل نتائج کے اعلان کے بعد ناکامی پر ناگیندر دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 18 سالہ وینا جو ماریڈ پلی علاقہ کے ساکن سدھاکر کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے انٹر سال اول کے امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔