انٹرنیشنل فلائٹس پر روک میں 31مئی تک توسیع

,

   

تاہم گھریلوں اڑانیں 25مئی2020سے کھول دی گئی ہیں
نئی دہلی۔ ہندوستان نے انٹرنیشنل کمرشیل فلائیٹس پر عائد امتناع میں جمعہ کے روز31مئی 2021 تک کی توسیع کردی ہے۔ تاہم ائیر ٹراویل انتظام تحت چلائی جانے والی انٹرنیشنل مسافربردار پروازو ں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈائرکٹوریٹ جنرل سیول ایویشن(ڈی جی سی اے) کے جاری کردہ سرکولر میں کہاگیاہے کہ ”جزوی ترمیم26-06-2020کے سرکولر میں کرتے ہوئے مجاز انتظامیہ نے مذکورہ موضوع پر جاری سرکولر میں توتوسیع کی ہے۔

جو مقررہ انٹرنیشنل کمرشیل پروازوں ک خدمات کے متعلق ہے جو ہندوستان کے لئے/اور ہندوستان سے ہیں میں 31مئی2021ہندوستان وقت کے مطابق2359تک کی توسیع کردی گئی ہے“۔

مذکورہ سرکولر میں کہاگیاہے کہ تمام انٹرنیشنل کارگوخدمت اور خصوص کرڈی جی سی اے کی تصدیق شدہ پروازوں پر یہ لاگو نہیں ہوگا۔

کویڈ کوک پھیلنے سے روکنے لئے نافذ کئے گئے قومی لاک ڈاؤن کی وجہہ سے 25مارچ2020سے فضائی مسافر خدمات منسوخ ہیں۔ تاہم گھریلو خدمات 25مئی2020سے بحال کردئے گئے ہیں