انٹر میڈیٹ نتائج کی آج اجرائی

   

ایس ایس سی نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے
حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج 30 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔ کمشنر اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں صبح 11 بجے سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم نتائج جاری کریںگے۔ ایس ایس سی امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد کئے گئے تھے جن میں 5 لاکھ سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ۔ اسی دوران انٹر میڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج 24 اپریل کو صبح 11 بجے جاری کئے جائیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے دفتر میں سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم نتائج جاری کریں گے۔ امیدوار اور ان کے سرپرست ویب سائیٹس پر نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔https://tsbie.cgg.gov.in اورhttps://results.cgg.gov.in کے علاوہ میڈیا کی ویب سائٹ پر نتائج کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن شریمتی شروتی آہوجہ کے مطابق امتحانی نتائج کی اجرائی میں مکمل احتیاط برتی جارہی ہے۔1