انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

   

بھونگیر میں 31 امتحانی مراکز کا قیام، 13ہزار سے زائد امیدوار، جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

بھونگیر۔/3 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیرضلع کلکٹر پمیلا ستپتی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس ماہ کی 15 تاریخ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام انتظامات مکمل کریں۔جمعرات کو کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں انٹرمیڈیٹ امتحانات متعلق سے ضلع کے مختلف محکموں کے حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کلکٹر نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور احکام کو ہدایت دی کے ضلع میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کو صاف وشفاف اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے انتظامات قطعیت دیا جائے۔اور تمام محکمہ جات کے عہدیدار بہتر تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے امتحانات کے انتظامات کو مکمل کرے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات 15 مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جملہ 31 امتحانی مراکز کو قائم کیا جارہا ہے۔ضلع میں جملہ 13,309 طلباء امتحان تحریر کریں گے،سوالیہ پرچے ذخیرہ کرنے کے لئے 11 پوائنٹس کو مقرر کیا گیا ہے۔جہاں پر امتحانی پرجہ جات کو محفوظ رکھا جائے گا۔کلکٹرنے کہا کہ ایک فلائنگ اسکواڈ ٹیم، دو سیٹنگ سکواڈ ٹیمیں اور ایک ضلعی امتحانی کمیٹی کی ٹیم امتحانات کے انعقاد کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نقل نویسی کو روک تھام کیلئے محکمہ پولیس امتحانی مراکز پر موثر انداز میں انتظامات کرے۔ اسی طرح مقامی تحصیلدار امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کریں، امتحان کے دوران زیراکس مراکز کو بند کرنے کے اقدامات کریں، آر ٹی سی احکام زائد بسیں چلائیں تاکہ طلبہ امتحان میں وقت پر شریک ہوسکیں۔ میڈیکل افسران امتحانی مراکز پر فرسٹ ایڈ کٹس، او آر ایس پیا کٹ اور طبی ادویات بروقت فراہم کریں، محکمہ برقی کے عہدیدار بھی امتحانی مراکز میں بغیر کسی تعطل کے برقی سربراہی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے عہدیدار جوابی پرچے صحیح طریقے سے وصول کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں صاف پانی، پنکھے اور بیت الخلاء کا مناسب بندوبست کرنے کے اقدامات کرے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔اس جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریونیو ایڈیشنل کلکٹر ڈی سرینواس ریڈی، چوٹ اوپل ریونیو ڈیویژنل آفیسر کے وی اوپیندر ریڈی، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس وینکٹ ریڈی، ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ آفیسر رمانی اور افسران نے شرکت کی۔