انٹیرئیر ڈیزائنر قتل کیس، مزید 4 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : سائبرآباد پولیس نے 28 سالہ انٹیرئیر ڈیزائنر ہیمنت کمار کے مبینہ عزت نفس قتل کیس کے ضمن میں مزید 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چاروں 24 ستمبر سے مفرور تھے۔ ایک ملزم کی بی سائنا عرف سائیلو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو قتل کے دیگر دو واقعات میں ملوث ہے۔ ہیمنت کمار کی بیوی کے ارکان خاندان کی جانب سے مبینہ قتل سے قبل اُس کا حیدرآباد سے اغواء کیا گیا تھا۔