انڈونیشیاء میں 6.8شدت سے زلزلے کا جھٹکا

,

   

اس زلزلے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی فی الفور کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
جاکارتہ۔ملک کے موسمی جانکاری دینے والے ادارے کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی ومالی نقصان کے بغیر انڈونیشیاء کے مغربی صوبہ بنگکولو میں 6.8شدت سے زلزلے کا ایک جھٹکا محسوس کیاگیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ موسمیات‘ ماحولیا ت اورجیو فزیکس کے ادارے نے سونامی کی ایک وارننگ بھی جاری نہیں کی ہے کیونکہ جمعہ کی رات میں پیش ائے زلزلے کی وجہہ سے سمندری لہروں میں کوئی امکانی اچھال دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔

مذکورہ موسمیاتی ادارے نے کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اینگالو جزیرے سے 187کیلو میٹرشمال مغرب میں اور سمندری تہہ کے نیچے 10کیلو میٹرکی گہرائی پر تھا۔

ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ کرسٹن ہیرمان شیاہ نے زنہو کو بتایاکہاس زلزلے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی فی الفور کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ہیرمان شیاہ نے کہاکہ ”حالات محفوظ ہیں۔ مکینوں کو زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئی ہے۔ عام زندگی یہاں معمول پر ہے“۔