انڈونیشیا: زلزلے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش جاری

   

جکارتہ ۔ انڈونیشی علاقہ مغربی سماٹرا میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دفن افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔6.2 کی شدت کے اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سماٹرا جزیرے کا پاسامان ضلع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک جب کہ 86 زخمی ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز یہ زلزلہ زمین میں 12 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا اس کے جھٹکے ملائیشیا اور سنگاپور میں بھی محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں 435 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 6 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں ٹھہرے پر مجبور ہوئے ہیں۔