انڈونیشیا میں سیلاب کے مہلوکین کی تعداد 23 ہوگئی

,

   

جکارتہ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی ڈیساسٹر ایجنسی نے شدت کی بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات میں مزید اموات کا انتباہ دیا ہے جبکہ اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوچکی ہے۔ دوسری طرف شہر کے بیشتر اہم علاقے زیرآب ہیں۔ ہزاروں افراد کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان عارضی شیلٹرس میں انہیں مصائب کا سامنا ہے۔ 3 کروڑ آبادی والے اس شہر میں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مختلف چینلز پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر سے کئی مکانات اور کاروں کو زیرآب دکھایا گیا ہے۔ کئی مقامات پر لوگ چھوٹے چھوٹے ربر کے لائف بوٹس پر پیڈل چلاتے ہوئے اور ٹائروں کے ٹیوبس کے ذریعہ سڑکوں سے گزر رہے ہیں۔ گریٹر جکارتہ سے 21 افراد کے اور پڑوسی مستقر لیباک سے جو جزیرہ جاوا کے جنوبی کنارے پر واقع ہے، دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ملک کے وزیر برائے سماجی امور جولیاری پیٹر بٹوبارا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔