انڈونیشیا میں 7 اور 6 کی شدت کے 2 زلزلے، سونامی کی وارننگ

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں 7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز ملک کے مشرقی جزیرے ‘ہلمہیرا’ کے علاقے ‘ٹوبیلو’ سے 154 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 48 کلو میٹر تھی۔7 درجہ شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔دوسری طرف امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق انڈونیشیا کے شہر گورونٹالو سے 61 کلو میٹر جنوب مشرق میں بھی زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 6 درجے اور زیرِ زمین گہرائی 152،5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسرائیل نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخلہ سے روک دیا
عمان:اسرائیل نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا، احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصی کے دورہ سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔